مقبوضہ کشمیر، سری نگر میں ایک اور سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی ، تعداد 618 ہو گئی

سری نگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔

رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار نے سری نگر میں 116 بٹالین میں خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اقدام کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھی : کل جماعتی حریت کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسرائیلی طرز کی آباد کاری کے بھارتی ہتھکنڈوں کی مذمت
یاد رہے اس واقعہ سے 01 جنوری 2007 سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں اور پولیس کے درمیان ہلاکتوں کی تعداد 618 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے