امریکہ کا وینزویلا کے صدرکی گرفتاری پر 7ارب روپے انعام کا اعلان
امریکا نے وینزویلا کے صدر کو گرفتار کرانے پر سات ارب روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کی گرفتاری پر پچیس ملین ڈالر انعام مقرر کر دیا۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی گرفتاری پر پندرہ پندرہ ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا۔
صدر نیکولس مادورو نے تیسری مدت کیلئے حلف اٹھا لیا، امریکا نے حلف برداری کے دن گرفتاریوں پر انعامات کا اعلان کر دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں