ڈگ فورڈ کی ٹرمپ کو امریکی ریاست الاسکا اور مینی سوٹا خریدنے کی پیشکش

ٹرمپ کو دو ریاستیں الاسکا اور مینی سوٹا خریدنے کی پیشکش کرتا ہوں، کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے ٹرمپ کو جواب دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈگ فورڈ نے ٹرمپ کے کینیڈا کو 51 ویں امریکی ریاست میں تبدیل کرنے کے بار بار بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں انہیں امریکا کی دو ریاستیں الاسکا اور مینیسوٹا خریدنے کی جوابی پیش کش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں داخلے کیلئے انٹری فیس رکھ دی گئی

ڈگ فورڈ نے کہا اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیکس عائد کیے تو ہمیں سرحد کے جنوب میں اپنے دوستوں کے خلاف سخت جوابی کارروائی کرنی پڑے گی جو بدقسمتی کی  بات  ہو گی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے