جدہ اور مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی متاثر

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور جدہ میں حالیہ بارشوں نے ایک خوبصورت لیکن چیلنجنگ منظر پیش کیا۔ گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں نے نہ صرف شہر کی سڑکوں کو پانی میں ڈوبو دیا بلکہ نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے۔ دونوں شہروں کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا جس سے نقل و حرکت میں مشکلات پیش آئیں اور نظام زندگی متاثر ہوا۔

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب بارش کا منظر انتہائی روح پرور تھا، جہاں عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ کیا اور اللہ کے حضور دعائیں مانگیں۔ یہ ایک نادر موقع تھا جب زائرین نے خدا سے اپنی دعائیں مانگتے ہوئے بارش کے بابرکت پانی میں گھومتے ہوئے اپنی عبادت جاری رکھی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سیکیورٹی کیمرہ ریکارڈنگ کی منتقلی پر جرمانے کا نیا قانون

سعودی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے تین دن تک سعودی عرب میں موسم غیر یقینی رہے گا، جس کا مطلب ہے کہ بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ اس لیے شہریوں اور زائرین کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے