امریکہ میں برفانی طوفان سے تباہی، لاکھوں لوگ متاثر، کئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ
امریکہ میں برفانی طوفان کے نتیجے میں کئی ریاستوں میں معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ امریکی ریاستوں ٹیکساس، میسوری، کینٹکی، اورجینیا اور جنوبی کیرولائنا میں چھ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں برف جمنے سے سڑکوں پر ہونے والے حادثات کے نتیجے میں ہوئیں، جبکہ ٹیکساس میں ایک شخص کی لاش بس سٹاپ کے قریب سے ملی ہے۔
سات ریاستوں، جن میں میری لینڈ، میسوری، ورجینیا، مغربی ورجینیا، کنساس، کینٹکی اور آرکنساس شامل ہیں، میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے۔ کنساس کے کئی علاقوں میں 18 انچ سے زیادہ برفباری ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے متعدد سڑکیں بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، عمارتیں گر گئیں، 53 افراد ہلاک
ملک میں بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر معطل ہے، اور چھ ریاستوں میں تقریباً ڈھائی لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ لوڈشیڈنگ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پاور آؤٹیج کے مطابق، بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
مزید برآں، برفانی طوفان کے باعث 2200 کے قریب پروازیں منسوخ جبکہ 23 ہزار سے زائد تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق سرد موسم آئندہ چند دنوں تک جاری رہے گا، تاہم اس کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں