کینیڈا کے وزیر اعظم نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے نو سال تک اس عہدے پر رہنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، وہ نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب تک اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

ٹروڈو نے یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے داخلی دباؤ اور عوامی رائے کے جائزوں کی بنیاد پر کیا ہے، جن کے مطابق آئندہ انتخابات میں ان کی پارٹی کو ممکنہ طور پر سنگین شکست کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات، بنگلا دیش نے بھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

ٹروڈو نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ کینیڈا کی پارلیمنٹ چوبیس مارچ تک معطل رہے گی تاکہ نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کی تیاری کی جا سکے اور ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جا سکے۔

اس دوران وہ اپنے عہدے کی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے تاکہ اقتدار کی منتقلی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔
یہ فیصلہ کینیڈا کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، جس سے ملک کی مستقبل کی سیاست پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے