بھارت کے ساتھ کشیدہ تعلقات، بنگلا دیش نے بھارت میں ججز تربیتی پروگرام منسوخ کر دیا

بنگلا دیش نے بھارت میں 50 ججز اور عدالتی افسران کے تربیتی پروگرام کو منسوخ کر دیا ہے۔ بنگلا دیش کی وزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور نے اتوار کو ایک سرکلر کے ذریعے اس فیصلے کا اعلان کیا۔
ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق، یہ اقدام سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:تختہ الٹنے کے بعد بھارت فرار ہونے والی شیخ حسینہ کا ایک اور وارنٹ جاری

یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں عدلیہ کے تربیتی پروگرام کی منسوخی ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے