کولمبیا میں بس کھائی میں گرنے سے تیرہ سیاح ہلاک،28 زخمی
کولمبیا میں ایک افسوسناک حادثے میں سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے کے نتیجے میں تیرہ افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، گیارہ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو مزید افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ زخمی افراد کو آٹھ مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، بس میں مجموعی طور پر بیالیس مسافر سوار تھے، اور یہ بس ایک سیاحتی مقام ایکواڈور جا رہی تھی۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب بس بائی وے سے ایک سو ساٹھ فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ کولمبیا کی ٹریفک پولیس نے بس کے تمام مسافروں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:” بائیڈن امریکا کا بدترین صدرہے ” ڈونلڈ ٹرمپ کی جو بائیڈن کی قیادت پر شدید تنقید
کولمبیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا وعدہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں