دہشتگرد حملے کے خطرے پیش نظر گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین شو منسوخ،دو افراد گرفتار

ویانا کے آس پاس دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور اس کے پیش نظر معروف امریکی فنکارہ ٹیلر سوئفٹ کے تین شو منسوخ کر دیئے گئے ہیں ۔

ڈوئچے ویلے کے مطابق آسٹریا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کنسرٹ کے مقام پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں دو افراد کی گرفتاری کے اعلان کے بعد، امریکی فنکارہ ٹیلر سوئفٹ کے رواں ہفتے کے اواخر میں دارالحکومت ویانا میں ہونے والے تین شوز کو منسوخ کر دیا گیا۔

ٹیلر سوئفٹ کی پروموٹر کمپنی نے انسٹاگرام پر کہا کہ سرکاری حکام نے ارنسٹ ہیپل سٹیڈیم میں ایک دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی سے آگاہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔جس کے بعد ہمارے پاس سب کی حفاظت کے لیے تین طے شدہ شوز کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔کمپنی نے مزید کہا کہ وہ تمام افراد جنہوں نے کنسرٹ کے لیے ٹکٹ خریدا تھے، ان کے ٹکٹ کے پیسے واپس کر دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے