اسپین کی کوسٹ گارڈز نے کینری جزائر کے قریب پھنسے درجنوں تارکین وطن کو بچالیا

اسپین کی کوسٹ گارڈز کرسمس کے دن کینری جزائر کے ساحل کے قریب سمندر میں موجود لکڑی کی کم از کم پانچ کشتیوں سے درجنوں تارکین وطن کو بچایا۔

گرین کیناریا کے ارگینگیئن بندرگاہ پر بدھ کو ایک کشتی لائی گئی جس میں 60 مرد اور 4 خواتین موجود تھیں۔ ایمرجنسی سروسز نے اطلاع دی کہ مزید تین کشتیوں کو ال ہیرو جزیرے کے قریب اور ایک کشتی کو تنریف جزیرے کے قریب 40 سے زائد تارکین وطن کے ساتھ تلاش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ،حادثے کی وجہ سامنے آ گئی

یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی فرونٹیکس کے اعداد و شمار کے مطابق، کینری جزائر نے اس سال یورپی یونین میں سمندری راستے سے آنے والے تارکین وطن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ اسپین کی وزارت داخلہ کے مطابق، 15 دسمبر تک کینری جزائر میں مجموعی طور پر 43,737 تارکین وطن پہنچے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.6 فیصد زیادہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے