ایفل ٹاور میں آگ کا الارم بج اٹھے ، سیاحوں کا انخلا

پیرس کے ایفل ٹاور کو ایک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ کے الارم بجنے پر فوری طور پر خالی کرا لیا گیا۔ حکام کے مطابق تقریباً ایک ہزار سیاحوں کو ٹاور سے نکالا گیا۔

آج پیش آنے والے واقعے میں ٹاور کے لفٹ شافٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ حکام کے مطابق، تمام سیاح محفوظ رہے اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایک عینی شاہد نے کہا کہ میں نے اپنے فون پر دیکھا کہ لفٹ شافٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ہے ، جس پر ٹاور کو خالی کرایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیر دفاع کا شامی حکومت کا تختہ الٹنے اور اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف

ایفل ٹاور کی انتظامیہ کے مطابق ٹاور کو دوبارہ کھول دیا گیا تاہم رسائی صرف دوسرے فلور تک محدود کی گئی ہے ۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے