ترک وزیر خارجہ کی شام کے نئے رہنما احمد الشراع سے دمشق میں ملاقات
ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے اتوار کے روز دمشق میں شام کی نئی انتظامیہ کے رہنما احمد الشراع سے ملاقات کی۔ ترک سفارتی ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات شام کے دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:کویت کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سول اعزاز
ملاقات میں ترک نائب وزیر خارجہ ، دمشق میں ترکی کے قائم مقام سفیر اور شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ کے طور پر مقرر کیے گئے اسعد حسن سیبان بھی موجود تھے۔
امریکا کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے بھی حال ہی میں دمشق کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حیات تحریر الشام کے عہدیداروں سے ملاقات کی ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، اس ملاقات میں ایک جامع سیاسی عمل کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں