اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں سینکڑوں افراد کا جنگ بندی کیلیے مظاہرہ

اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سینکڑوں افراد نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطالبے کے لیے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے بینرز، پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ کے خاتمے کے مطالبات درج تھے ۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:برازیل میں بس اور ٹرک کے حادثے میں 22 افراد ہلاک

7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں 45,000 سے زائد افراد کو ہلاک کیا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں ۔ اسرائیلی حملوں میں غزہ کا پورا علاقہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے