ممبئی کے ساحل پر کشتی الٹنے سے ایک ہلاک ، 75 افراد اور عملے کے تمام ارکان کو بچالیاگیا
ممبئی کے ساحل کے قریب ایک مسافر کشتی نیل کمل تیز رفتار اسپیڈ بوٹ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی ۔
کشتی میں 80 مسافر اور 5 عملے کے ارکان سوار تھے۔ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق ، اب تک 75 افراد اور کشتی کے تمام عملے کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ حادثے میں ایک شخص کی جان چلی گئی ہے ۔
باقی مسافروں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔یہ نجی کشتی مشہور سیاحتی مقام ایلیفینٹا کیوز کی طرف جا رہی تھی جب حادثہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ
بی ایم سی نے بتایا کہ کشتی کے حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں