جاپان میں سیاحوں کی سالانہ آمد کا نیا ریکارڈ بن گیا

جاپان کے سرکاری ڈیٹا کے مطابق 2024 کے پہلے گیارہ ماہ میں 33.4 ملین سیاحوں نے جاپان کا رخ کیا ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ کامیابی جاپانی کرنسی ین کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ہوئی ۔

جاپانی ین کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ملک کے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملا۔جاپان نیشنل ٹورزم آرگنائزیش کے مطابق نومبر کے مہینے میں 3.19 ملین غیر ملکی سیاحوں نے جاپان کا سفر کیا۔ 2024 کے پہلے 11 مہینوں میں کل 33.4 ملین سیاح جاپان آئے جو کہ 2019 میں بننے والے سابقہ ریکارڈ 31.9 ملین سے کہیں زیادہ ہے ۔

یورپ میں کار ساز اداروں کو سخت قوانین کا سامنا

سرکاری اعداد شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر میں 3.31 ملین غیرملکیوں نے جاپان کا سفر کیا ، جو ایک ماہ میں سیاحوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے