طلبہ تحریک کے نامزد  ڈاکٹر یونس عبوری حکومت کے سربراہ مقرر

شیخ حسینہ واجد کے استعفے  اور گزشتہ روز پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر  محمد یونس کو بنگلادیش کی عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کردیا گیا ۔ 

ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلادیش کی عبوری حکومت کے ارکان کو آج حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے جب کہ عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر  یونس کل پیرس سے ڈھاکا پہنچیں گے۔ 

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق  عبوری حکومت کے چارج سنبھالنے کے فوری بعد انتخابات کا اعلان اور اس کے لیے اقدامات متوقع ہیں۔ 

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر محمد یونس نے کہا کہ بھارت کے بنگلادیش کے غلط لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، براہ کرم بھارت اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرے۔ 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے