بیلجیم میں جنگِ بلج کی 80ویں سالگرہ کی تقریب
بیلجیم میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران ہونے والی تاریخی جنگِ بلج کی 80ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر جنگ کے مناظر کو دوبارہ پیش کیا گیا تاکہ جنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

یہ جنگ 16 دسمبر 1944 سے 25 جنوری 1945 تک جاری رہی ، مغربی محاذ پر جرمنی کی جانب سے کیا جانے والا آخری بڑا حملہ تھا۔ اس جنگ کو جنگِ اردنز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔تقریب میں بیلجیم کے بادشاہ اور ملکہ نے وزیراعظم الیگزینڈر کرو کے ہمراہ شرکت کی۔ امریکی فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری ، 33افراد شہید
اس موقع پرجنگِ اردنز کے کئی سابق فوجی بھی موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں