اردن میں شام کے مستقبل پر مذاکرات
اردن کے شہر عقبہ میں امریکا ، ترکی ، یورپی یونین اور عرب ممالک کے اعلیٰ سفارت کاروں نے شام کے مستقبل پر اہم مذاکرات کیے ۔
یہ بھی پڑھیں:اردن میں شام کے مستقبل پر مذاکرات
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب علاقائی اور عالمی قوتیں بشار الاسد کی معزولی کے بعد بننے والی نئی حکومت میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔اپنی مدتِ اقتدار کے اختتام کے قریب امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ شام میں حیات تحریر الشام سمیت باغی گروہوں کے ساتھ رابطے کر رہی ہے ، حیات تحریر الشام نے گزشتہ اتوار دمشق پر قبضہ کر لیا تھا۔

صدر بائیڈن نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خطے میں بھیجا ہے تاکہ حمایت حاصل کی جا سکے جو امریکا شام کی سیاسی منتقلی کے دوران نافذ کرنا چاہتا ہے، جن میں اقلیتوں کے حقوق کا احترام شامل ہے۔ دوسری جانب ترکی بھی پڑوسی شام میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے تیار ہے اور ممکنہ طور پر ایک اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ اجلاس اردن میں منعقد ہوا، جو شام کا قریبی پڑوسی ملک ہے اور موجودہ صورت حال میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسد کے حامی ممالک روس اور ایران کو اس ملاقات میں مدعو نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں