جنوبی افریقین ٹیم کو دھچکا، اینرک نوکیے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
جنوبی افریقا کی ٹیم کو دھچکا ، فاسٹ بائولر اینرک نوکیے بائیں پیر میں فریکچر کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے۔
کرک انفو کے مطابق پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں اینرک نوکیے کو پیر کی چوٹ کی وجہ سے بٹھایا گیا تھا۔ بعد ازاں اسکین میں فریکچر کی نشاندہی کی گئی۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ریکوری کے وقت کے تعین کے لیے اینرک نوکیے معالج سے رجوع کریں گے۔ اینرک نوکیے کی جگہ ان کیپڈ سیمر ڈایان گیلیم کو باقی دو میچز کے لیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شاہین آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل، اہم اعزاز بھی حاصل کرلیا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں