نیویارک میں شدید برفانی طوفان، کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ

نیویارک کے مغربی علاقوں میں تین ہفتوں کے دوران تیسرا بڑا برفانی طوفان شدید ہواؤں اور برفباری کے ساتھ جاری ہے، جس نے نقل و حمل کے نظام کو مفلوج کر دیا اور نیویارک ریاست کے کئی حصوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

جمعرات، 12 دسمبر کو مغربی نیویارک کے علاقوں میں ایک اور شدید برفانی طوفان نے گریٹ لیکس کے قریب رہنے والے افراد کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ بھاری برفباری اور تیز ہواؤں نے سڑکوں پر سفر کرنے والوں کیلیے خطرات پیدا کر دئیے ہیں ، جس کے نتیجے میں حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روسی انٹیلی جنس نے بشار الاسد کو کس طرح شام سے فرار کروایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نیویارک کی گورنر کیتھی ہوچل نے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے