جنگل میں لگی آگ سے کیلیفورنیا کے علاقوں میں تباہی

لاس اینجلس کے شمال مغرب میں تیز ہواؤں سے جنگل میں بھڑکنے والی آگ نے مالیبو کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ، حکام نے رہائشیوں سے علاقہ خالی کرا لیا ہے ۔ آگ سے بجلی بند ہو گئی ، گھروں کو نقصان پہنچا اور کئی اہم سڑکیں بند کر دی ہیں۔
فرینکلن فائر کے نام سے مشہور یہ آگ پیر کی رات پانچ ایکڑ سے بڑھ کر 2,713 ایکڑ تک پھیل گئی ۔ پہاڑی علاقوں میں تیزی سے پھیلنے والی یہ آگ مالیبو کے دلکش ساحلی علاقے کے قریب تک پہنچ چکی ہے، جہاں تقریباً 10,000 لوگ رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں غیرملکی مشنز، تنظیموں اور میڈیا کو رسائی حاصل نہیں، مشعال ملک
گورنر گیون نیوزوم نے اعلان کیا کہ وفاقی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے آگ پر قابو پانے کے لیے وسائل فراہم کرنے کی منظوری دی ہے ۔ لاس اینجلس کاؤنٹی کے فائر چیف انتھونی مارون نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ۔ دشوار گزار راستوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔
آگ کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ 2,043 گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا اور 6,046 گھروں کے رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے۔معروف اداکار ڈک وین ڈائیک بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ، ان کی اہلیہ، اور پالتو جانور محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے ہیں

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے