لندن میں کسانوں کا احتجاج : ٹریکٹرز کھڑے کر کے سڑکیں بند کر دیں

وسطی لندن کی سڑکوں پر کسانوں نے حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا ۔ مظاہرہ حکومت کی جانب سے زرعی خاندانوں کے لیے وراثتی ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف کیا گیا ، جسے ناقدین نے ٹریکٹر ٹیکس کا نام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان کے بازار پر فضائی حملہ 100زائد افراد مارے گئے

حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوامی خدمات کے لیے درکار فنڈز کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے، تاہم کسانوں کا مؤقف ہے کہ اس فیصلے سے انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور خوراک کی پیداوار میں کمی واقع ہوگی۔ حکومت کے اس نئے اقدام سے زراعت کا شعبہ مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔

مظاہرین نے اپنے ٹریکٹرز برطانوی پارلیمنٹ کے قریب قطاروں میں کھڑے کر دئیے ۔ احتجاج سے لندن اہم سڑکوں پر بھی ٹریفک متاثر ہو گیا ۔ کسانوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج میں شدت آئے گی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے