طوفان ڈیراغ کی برطانیہ میں تباہ کاریاں ہزاروں افراد بجلی سے محروم

برطانیہ میں طوفان ڈیراغ کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے ، سفری نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی کھیلوں کے مقابلے ملتوی کردیے گئے۔ طوفان سے پہلے حکومت نے ریڈ وارننگ جاری کرتے ہوئے ویلز اور جنوب مغربی انگلینڈ کے تقریباً 30 لاکھ افراد کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ۔برطانیہ کے محکمہ موسمیات نے عوام کو درختوں کے گرنے ، طوفان میں اڑتے ملبے اور ساحلی علاقوں میں سمندر کی بڑی لہروں کی وجہ سے خطرے کی وارننگ دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کارپوریٹ کمپنیاں مقبوضہ کشمیر میں ’’ایسٹ انڈیا کمپنی‘‘ کی طرح کام کر رہی ہیں:رپورٹ
نیشنل گرڈ کے مطابق، جنوب مغربی انگلینڈ، جنوبی ویلز اور ویسٹ مڈلینڈز کے 55,000 سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

طوفانی ہواؤں کی وجہ سے متعدد پروازیں اور ٹرین سروسز متاثر ہوئیں۔ لندن کے ہیڈرو ایئرپورٹ پر سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں یا ان کے اترنے میں ناکامی کے باعث انہیں جرمنی منتقل کیا گیا۔ طوفان کی وجہ سے ایورٹن اور لیورپول کے درمیان میچ بھی منسوخ کر دیا گیا۔وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ حکومت مقامی رہنماؤں اور ایجنسیوں کے ساتھ مل کر لوگوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے