پیرس کا نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل 7 دسمبر کو دوبارہ کھلنے کیلیے تیار

پانچ سال سے زائد عرصے کی محنت اور تعمیرِ نو کے بعد نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل 7 دسمبر کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ۔ 2019 میں لگنے والی تباہ کن آگ کے بعد یہ یادگار اپنی مکمل شان و شوکت میں بحال کر دی گئی ہے۔
نوٹرے ڈیم کی بنیاد 1163 میں رکھی گئی تھی اور یہ پیرس کا ایک گوتھک شاہکار ہے ۔ نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل فرانس کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے تاریخی مقامات میں شامل ہے ۔ اس کے رنگین شیشے کی حیرت انگیز کھڑکیاں اور پتھر طویل عرصے سے ادب اور فلموں کا موضوع رہے ہیں۔


کیتھیڈرل کی بحالی کے لیے 840 ملین یورو عطیہ کیے گئے تھے ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس منصوبے کو صدی کا منصوبہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ ، پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری ، 20 فلسطینی جھلس کر شہید
روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 500 ماہر کاریگر اس منصوبے پر کام کرتے رہے۔ کیتھیڈرل کی چھت کے فریم میں 2,000 ٹکڑے استعمال کیے گئے ، جنہیں قرون وسطیٰ کی تکنیکوں سے جوڑا گیا ۔ اس کے لیے صدیوں پرانے درختوں سے حاصل کردہ بلوط کی لکڑی استعمال کی گئی۔

پانچ سال کی سخت محنت کے بعد، عمارت کے پتھر اور پینٹنگز، جو وقت کے ساتھ سیاہ ہو گئے تھے، مکمل طور پر صاف کر دیے گئے ہیں۔ فرنیچر بھی نئے سرے سے بنایا گیا ہے۔ حکام توقع کر رہے ہیں کہ ہر سال تقریباً 15 ملین زائرین نوٹرے ڈیم کا دورہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے