قطرکےامیر کی ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ آمد

برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کیا۔ امیرِ قطر نے برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے اختتام پر وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
برطانیہ امیر خلیجی ریاست سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے ۔ وزیر اعظم اسٹارمر کے ترجمان کے مطابق ملاقات کا مقصد سیکیورٹی اور معیشت کے شعبوں میں معاونت حاصل کرنا ہے۔
جولائی میں معیشت کی بحالی کے وعدے پر انتخاب جیتنے والے کیئر اسٹارمر ، قطر جیسے سرمایہ دار ممالک کی جانب دیکھ رہے ہیں تاکہ ملک میں نئے انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبوں کے لیے سرمایہ حاصل کیا جا سکے۔
برطانوی حکومت کے مطابق قطر نے برطانیہ میں موسمیاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھیپڑھیں:برطانیہ اور قطر کا 1 ارب پاؤنڈ کی گرین انرجی سرمایہ کاری کا اعلان
قطر پہلے ہی برطانیہ میں ایک بڑے سرمایہ کار کے طور پر جانا جاتا ہے۔ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ذریعے مشرقی لندن کے کینیری وارف بزنس اور انٹرٹینمنٹ ڈسٹرکٹ کے علاوہ بارکلیز اور ہیتھرو ایئرپورٹ جیسے اہم کاروباری اداروں میں حصص رکھتا ہے۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے برطانیہ میں سینڈہرسٹ ملٹری اکیڈمی کا دورہ کیا۔ یہ دورہ ان کے دو روزہ سرکاری دورہ برطانیہ کا حصہ تھا۔ اس موقع پر برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی بھی ان کے ہمراہ تھے، اور دورے کے دوران شاہی فضائیہ کا خصوصی فلائی پاسٹ بھی دکھایا گیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے