جنگ بندی ناکام ہوئی تو لبنان اور حزب اللہ میں کوئی فرق نہیں کریں گے :اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنانی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا  کہ اگر جنگ بندی ناکام ہوتی ہے تو اسرائیل حزب اللہ اور لبنانی ریاست  میں فرق نہیں کرے گا۔ جنگ بندی معاہدے کے مکمل نفاذ کے لیے پوری قوت بروئے کار لائیں گے اور اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ لبنان کو چاہیے کہ اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کی اجازت دے تاکہ وہ حزب اللہ کو دریائے لیطانی کے پار  رکھے اور اس کا انفراسٹرکچر ختم کرے۔

اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی کہ اگر ایسا نہ کیا گیا اور جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اسرائیل پوری قوت سے جواب دے گا اور لبنانی سرحد کے مزید اندر تک کارروائی کرے گا،  پھر لبنانی ریاست کو بھی کوئی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ہم نے لبنانی ریاست اور حزب میں فرق رکھا ہوا تھا، اسی طرح بیروت شہر اور اس کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں بھی فرق رکھا ہوا تھا جو کہ حزب اللہ کا گڑھ ہے لیکن مزید ایسا نہیں رہے گا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر جاری اپنے بیان میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہم نے اسرائیلی خلاف ورزیوں کے جواب میں تنبیہہ کے طور پر کفر شوبا میں اسرائیلی فوجی اڈے پر دفاعی حملہ کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے