قحط سے سالانہ 300 ارب ڈالر کا نقصان، اقوام متحدہ کی قدرتی حل میں سرمایہ کاری کی اپیل

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر خشک سالی سے دنیا کو سالانہ 300 ارب ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے ۔ رپورٹ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کے صحرا زدگی پر کنونشنUNCCD  کی 16ویں کانفرنس میں جاری کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، 2025 سے 2030 تک دنیا کو زمین کی بہتری ، خشک سالی اور صحرا زدگی سے نمٹنے کے لیے روزانہ ایک ارب ڈالر کی ضرورت ہو گی۔ رپورٹ میں انتباہ کیا گیا ہے کہ ماحولیاتی تباہی کی وجہ سے ہونے والی خشک سالی 2025 تک دنیا کی 75 فیصد آبادی یا ہر چار میں سے تین افراد کو متاثر کرے گی۔

اقوام متحدہ کے ادارے کے ایگزیکٹو سیکریٹری ابراہیم تھاو نے کہا کہ جانوں اور روزگار کے تحفظ کے لیے ہمیں زمین کی بحالی میں سرمایہ کاری کو بڑھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا کے صدر نے مارشل لاکا اعلان کر دیا

رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ خشک سالی سے نمٹنے کا حل صرف قدرتی طور پر طریقوں میں سرمایہ کاری میں ہے ۔  قدرتی طریقوں میں جنگلات کی بحالی، چراگاہوں کا انتظام اور پانی کے ذخائر کی بحالی و تحفظ شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے