برطانیہ میں ورلڈ وار 2 کے بنکرز میں زیرزمین میراتھن

پورٹسماؤتھ کے قریب دوسری جنگ عظیم کے تاریخی بنکر میں برطانیہ میں پہلی بار مکمل زیر زمین میراتھن منعقد کی گئی ۔ اس منفرد ایونٹ میں 87 شرکا نے ہیلمٹ اور سر کی ٹارچ پہن کر گیلے اور تنگ سرنگوں میں دوڑ لگائی۔
میراتھن 30 نومبر کو 460 میٹر کے عارضی ٹریک پر منعقد ہوئی، جس میں شرکا کو 26 میل کے فاصلے کو مکمل کرنے کے لیے 91 چکر لگانے پڑے ۔ تاریک اور نمی زدہ سرنگوں میں بعض مقامات پر چھت کی بلندی انتہائی کم تھی، لیکن شرکاء نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں خان شیخون اور ادلب کا کنٹرول مسلح اپوزیشن گروپوں کے ہاتھ میں چلا گیا
مردوں کی دوڑ میں 48 سالہ مائیکل برک نے 3 گھنٹے 42 منٹ اور 27 سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کر کے کامیابی حاصل کی ۔ خواتین کی کیٹیگری میں لورا واٹس نے 4 گھنٹے اور 22 منٹ میں فاصلہ مکمل کیا اور ونر قرار پائیں ۔ 87 میں سے 86 شرکا نے کامیابی کے ساتھ دوڑ مکمل کی اور سب کو شرکت کے تمغے دیے گئے۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے