حوثیوں کا اسرائیل پر ہائپرسونک میزائل حملے کا دعویٰ کر دیا
یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے وسطی علاقے میں ایک اہم ہدف پر ہائپرسونک میزائل سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کے خلاف عسکری کارروائیوں کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی امریکی این جی او کی گاڑی پر بمباری، 3 امدادی کارکن جاں بحق
جو اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک غزہ پر جارحیت ختم نہیں ہوتی اور محاصرہ نہیں ہٹایا جاتا۔اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو اسرائیلی دفاعی نظام نے کامیابی سے راستے میں ہی روک لیا اور وہ اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ ہو گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں