ٹرمپ نے ’برکس ممالک‘ پر 100 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی دے دی
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں برکس اتحاد میں شامل ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ڈالر کے متبادل کرنسی کا استعمال شروع کیا تو ان پر 100 فیصد ٹیکس لگا دیا جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر برکس ممالک نے ڈالر کے متبادل کرنسی کا استعمال کیا یا اس کی حمایت کی تو اس کے نتائج مذکورہ ممالک کی معیشت کے لیے خطرناک ہوں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق نو منتخب امریکی صدر نے عالمی معیشت میں امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا متبادل کرنسی کا استعمال کرنے والے ملک کو امریکی منڈیوں تک رسائی نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:لندن میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ
واضح رہے کہ برکس ممالک نے روسی طرز پر اپنی کرنسی میں تجارت کا منصوبہ تیار کیا ہے جو برکس ممالک کے گزشتہ اجلاس میں پیش کیا گیا تھا۔
برکس میں روس، چین، جنوبی افریقا، بھارت اور برازیل شامل ہیں جبکہ رواں برس کے اجلاس میں ایران، ایتھوپیا، مصر اور متحدہ عرب امارات کو بھی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں