یونان کے دوسرے بڑے شہر میں اثار قدیمہ کے ساتھ میٹرو کا افتتاح
یونان کے دوسرے بڑے شہر تھیسالونیکی میٹرو نظام کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے اسٹیشنز پر وہی قدیم نوادرات موجود ہیں، جو تعمیراتی کام کے دوران دریافت ہوئے ۔
نوادرات کی دریافت کی وجہ سے منصوبے کو مکمل ہونے میں دو دہائیاں لگیں ۔میٹرو کی تعمیر 2006 میں شروع ہوئی تھی، دوران تعمیر بازنطینی دور کا ایک بازار، رومی عہد کا قبرستان اور دیگر تاریخی نوادرات دریافت ہونے سے کام بار بار رک گیا ۔ سوال یہ اٹھا کہ کیا شہر جدیدیت کی طرف بڑھتے ہوئے اپنے شاندار ماضی کو محفوظ رکھ سکے گا؟
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ وار 2 کا بم فلپائن کی سڑک سے نکل آیا
اس کا حل یہ نکالا گیا کہ دونوں کو یکجا کر دیا جائے اور ان قدیم آثار کو مسافروں کے لیے میٹرو اسٹیشنز پر رکھا جائے۔یونانی وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ آج ہمارے پاس تھیسالونیکی کی میٹرو اور قدیم آثار دونوں موجود ہیں۔ یہ دنیا بھر میں شاید ایک انوکھا ماڈل ہے۔ ہم زیر زمین ایک عجائب گھر سے گزر کر ٹرین تک پہنچیں گے۔

پراجیکٹ کے معاہدے کے مطابق، تعمیراتی ٹیم کو منصوبے کی اصل منصوبہ بندی سے زیادہ گہرائی یعنی 31 میٹر تک کھدائی کرنا پڑی یاکہ سرنگیں ان قدیم باقیات کے نیچے بنائی جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں