نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے27 افراد ہلاک،100 سے زائد لاپتا
نائیجیریا میں کشتی ڈوبنے سے27 افراد ہلاک اور 100 سے زائد لاپتا ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیرین حکام کا کہنا ہے کشتی میں 2 سو افراد سوار تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ لوگ سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کینسر کے علاج کا متنازع دعویٰ، سدھو کی اہلیہ کو اربوں روپے کا نوٹس موصول
جس کے باعث توازن بگڑنے سے کشتی دریا میں ڈوب گئی ۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں