ٹوکیو میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سینکڑوں افراد نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے ۔
ریلی میں مظاہرین نے ایک بڑا بینر اٹھایا ہوا تھا جس پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے نام درج تھے۔ مظاہرین نے اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری عالمی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں میں اب تک 44,200 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں