پیوٹن کی یوکرین کو جوہری ہتھیاروں پر وارننگ
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے تو روس اپنی تمام تر دفاعی صلاحیتوں کا استعمال کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں میں انہوں نے کہا کہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے روس کی جانب سے کوئی پیشگی شرائط نہیں ہیں، تاہم جون میں پیش کیے گئے ان کے شرائط تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔
جون میں روسی صدر نے شرائط عائد کی تھیں کہ یوکرین کو نیٹو میں شمولیت کے ارادے ترک کرنا ہوں گے اور روس جن چار علاقوں پر دعویٰ کرتا ہے وہ روس کے حوالے کرنا ہوں گے ۔ ان شرائط کو یوکرین نے فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنی خودمختاری کے خلاف قرار دیا تھا۔روسی معیشت پر بات کرتے ہوئے پیوٹن نے حالیہ دنوں میں روبل کی قدر میں کمی پر تشویش کو غیر ضروری قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 27 افراد ہلاک
انہوں نے وضاحت کی کہ کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ موسمی اور بجٹ ادائیگیوں سے متعلق ہوتا ہے۔ گزشتہ ہفتے مغربی ممالک نے یوکرین کو روسی حدود کے اندر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کرنے کی اجازت دی، جس کے جواب میں روس نے بھی ایک نئے میزائل سے یوکرین پر حملہ کیا۔ اس کے علاوہ، امریکا کی جانب سے گیزپروم بینک پر نئی پابندیوں کو بھی روبل کی قدر میں کمی کی ایک وجہ بتایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں