مکہ مکرمہ :موسلادھاربارشیں،سکول بند

مکہ مکرمہ اور ارد گرد کے دیگر علاقوں میں ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے متعدد شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مکہ مکرمہ سمیت طائف، سیل کبیر اور دیگر علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں۔ انڈر پاسز میں بھی پانی بھرگیا۔ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ بارشوں کے باعث تمام اسکول منگل کے روز بند کردیے گئے تاہم آن لائن کلاسیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:وارنٹ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ ای

دارالحکومت ریاض سمیت قصیم، حائل، حدود الشمالیہ، الشرقیہ، باحہ اور عسیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے