اسپین کے بادشاہ اور ملکہ کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
اسپین کے بادشاہ فلیپ اور ملکہ لیٹیزیا نے ان علاقوں کا دورہ کیا جو حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثر ہیں ۔ سیلاب میں میں 200 سے زائد افراد جان گئی ۔ بادشاہی جوڑے کا چیووا پہنچنے پر مقامی رہائشیوں نے تالیاں بجا کر استقبال کیا۔بادشاہ اور ملکہ نے علاقے میں متاثرہ گھروں اور دکانوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں نے شاہی جوڑے کی توجہ نقصان کی شدت اور اپنی مشکلات کی طرف مبذول کروائی۔یہ شاہی جوڑے کا دوسرا دورہ تھا۔
اس سے قبل 3 نومبر کو انہوں نے ویلنسیا کے مضافاتی علاقے پایپورٹا کا دورہ کیا تھا، جہاں مقامی افراد نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ کچھ افراد نے اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز اور شاہی جوڑے پر مٹی پھینکی۔مقامی رہائشیوں نے خاص طور پر مقامی اور قومی حکومت کو سیلاب سے قبل انتباہ دینے اور حالات سے نمٹنے کی تیاری نہ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔
29 اکتوبر کے طوفان اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے نقصانات نے حکومتی اقدامات پر سوالیہ نشان لگا دیا ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں