سعودی عرب کے کنگ سلمان اسٹیڈیم کا نیا ڈیزائن
سعودی عرب نے کنگ سلمان اسٹیڈیم کے نئے شاندار ڈیزائن کی رونمائی کر دی ۔ یہ اسٹیڈیم 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے اہم ترین مرکز ہو گا ۔ یہ جدید اسٹیڈیم 92 ہزار افراد کی گنجائش کے ساتھ ریاض میں تعمیر کیا جائے گا اور قومی ٹیم کا بنیادی مرکز بھی بنے گا۔سعودی وزارت کھیل نے ایک پروموشنل ویڈیو جاری کی ، جو کمپیوٹر جنریٹڈ گرافکس کے ذریعے اس اسٹیڈیم کی پہلی جھلک پیش کرتی ہے۔

یہ اسٹیڈیم 2029 کی آخری سہ ماہی تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔کنگ سلمان اسٹیڈیم نہ صرف سعودی قومی فٹبال ٹیم کا مرکز ہوگا بلکہ ایک وسیع اسپورٹس کمپلیکس کا حصہ ہوگا۔ اس کمپلیکس میں انڈور اسپورٹس ہال، اولمپک سائز کا سوئمنگ پول اور دیگر جدید سہولیات شامل ہوں گی، جو قریب ہی واقع شاہ عبدالعزیز پارک کی سرسبز و شاداب فضا کے ساتھ ہم آہنگ ہوں گی۔اگرچہ فیفا نے ابھی تک باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی، لیکن سعودی عرب کے 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے امکانات تقریباً یقینی ہیں کیونکہ سعودی عرب واحد ملک تھا جس نے 2023 کے آخر تک مقررہ وقت میں بولی جمع کرائی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں