سربرا ہ حماس پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہاو س میں رہائش پذیر تھے ، اسرائیلی میڈیا
اسرائیلی میڈیا نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق بڑا دعوی ٰ کر دیا ، اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجےتہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا اور اس مقام کو نشانہ بنایا گیا جہاں ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ ایران کے شمال میں ایک عمارت میں مقیم تھے جو ایرانی پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہاؤس کے طور پراستعمال ہوتی تھی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے سیاسی رہنما کی ہلاکت پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں