بھارت کا مقامی سطح پر تیار کردہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

بھارت کا مقامی سطح پر تیار کردہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

بھارت نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی سطح پر تیار کیے گئے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اس تجربے کو ایک تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت ان چند ممالک کے گروپ کا حصہ بن گیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔

 

 

بھارت کا مقامی سطح پر تیار کردہ ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) کی جانب سے تیار کردہ یہ میزائل 1500 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔

ڈی آر ڈی او نے اپنے بیان میں کہا کہ فلائٹ ڈیٹا سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ تجربہ کامیاب رہا اور میزائل نے درستگی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے