روم کے تاریخی ٹروی فاؤنٹین کے نظارے کیلیےنئے پل کا افتتاح
اٹلی کے دارالحکومت روم میں سیاح اور شہری اب تاریخی ٹروی فاؤنٹین کو ایک منفرد زاویے سے دیکھ سکیں گے۔ نئے پل کی وجہ سے شہری فوارے کے پاس چلتے ہوئے اس کی خوبصورت طرز تعمیر کو قریب سے دیکھ سکیں گے۔ فوارے کی صفائی اور دیکھ بھال کی غرض سے بنایا گیا یہ پل دو ماہ تک موجود رہے گاروم کے میئر روبرٹو گوالتیری نے پل کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ہر کوئی فاؤنٹین کو منفرد زاویے سے دیکھ سکے۔
پل سے جو منظر دیکھنے کو ملے گا ، وہ عام طور پر ممکن نہیں ہوتا، لہٰذا یہ ایک نایاب موقع ہے۔1762 میں بننے والے فن تعمیر کے اس شاہکار ٹروی فاؤنٹین پر صفائی اور بحالی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے اور سال کے آخر تک کام مکمل ہونے کی توقع ہے۔روم کے ٹریوی فاونٹین میں سیاحوں کا پانی میں سکہ پھینکنا ایک روایت ہے۔ ٹریوی فاؤنٹین روم کے مشہور مقامات میں سے ایک ہے ، اس یادگاری چشمہ کے آس پاس کا علاقہ کو اٹھارویں صدی میں بنایا گیا تھا۔ اس فاؤنٹین میں خاص طور پر سیاح پھینکتے ہیں اور اس عمل خوش قسمتی لانے کا سبب مانا جاتا ہےبحالی کے اس عمل میں فاؤنٹین کے نچلے حصے اور بڑے حوض سے آلودگی، زنگ کے نشانات اور کیلشیم کی تہہ کو ہٹایا جائے گا۔ روم کے ثقافتی ورثہ اور آرٹ کی حفاظت کے شعبے کی سربراہ انا ماریا سیریونی کے مطابق، اسی طرح کا پل 2014 میں طویل المدتی بحالی کے دوران بھی استعمال کیا گیا تھا۔
نئے پل پر بیک وقت 130 افراد جا سکیں گے ۔ اس کے داخلی حصے پر ایک گنتی کا نظام نصب کیا گیا ہے۔ روم کے حکام کا کہنا ہے کہ ابھی پل تک رسائی کے لیے ٹکٹ کا نظام لاگو کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ فوارے کا یہ مشہور مقام سیاحوں کے لیے آرام دہ اور دلکش تجربہ فراہم کرے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں