جرمنی نے ایرانی قونصل خانے بندکرنے کا اعلان کردیا

ایران میں ایرانی نژاد جرمن شہری کی پھانسی پر جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمن شہری جمشید شرمد کے قتل نے ایک بار پھر ایران کے بے رحم اور غیر منصفانہ نظام کو بے نقاب کیا ۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے جمشید شرمد کے قتل کو جرمنی کی اسرائیل کے لیے حمایت سے جوڑ کر پیش کیا۔ ایران دھمکی ، تشدد اور بلیک میلنگ کی زبان کو ترجیح دیتا ہے ۔ ہم نے ایران کو بار بار اور واضح انداز میں بتایا کہ جرمن شہری کے قتل کا سنگین ردعمل ہو گا۔

فیصلہ کیا ہے کہ فرینکفرٹ، میونخ اور ہیمبرگ میں ایرانی قونصل خانوں کو بند کیا جائے گا۔جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے کہا کہ دو ہفتے قبل یورپی یونین نے ایران پر مزید پابندیوں کا نفاذ کیا، جس کا مقصد ایران کی یورپ میں موجودگی کو مشکل بنانا ہے۔ ڈیوسلڈورف ہائر ریجنل کورٹ کے فیصلے کے بعد میں نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد فہرست میں شامل کرے ۔

جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال میں یہ قتل ظاہر کرتا ہے کہ ایران سفارتی تعلقات میں روایتی اصولوں سے ہٹ کر کام کرتا ہے۔ اسی لیے ہمارے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات آج اپنی کم ترین سطح پر ہیں۔ایران کی نئی حکومت نے خود بارہا دعویٰ کیا ہے کہ وہ مغرب کے ساتھ تعلقات بحال کرنا چاہتی ہے۔ اینالینا بیربوک نے کہا کہ ایران کو بخوبی معلوم ہے کہ اس کے لیے کون سے عملی اقدامات ضروری ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے