وائٹ ہاؤس میں ہالووین کا جشن ، بچوں میں مٹھائی اور کتب کی تقسیم

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی اہلیہ جِل بائیڈن کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ہالووین کا جشن منایا اور بچوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔ خاتونِ اول جِل بائیڈن پانڈا کا لباس پہن کر شریک ہوئیں، جس نے بچوں کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کیا۔پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بائیڈن خاندان نے اس تقریب کو ہالو-ریڈ کا نام دیا، جس کا مقصد بچوں کو کتب کی طرف راغب کرنا تھا۔

جِل بائیڈن جو کہ خود ایک استاد رہی ہیں نے بچوں میں کتب تقسیم کیں تاکہ وہ مطالعے کی اہمیت کو سمجھ سکیں اور کتابیں پڑھنے کی عادت اپنائیں۔15 اکتوبر کو چین سے دو بڑے پانڈا واشنگٹن پہنچے ہیں جو امریکی نیشنل چڑیا گھر میں رکھے گئے ہیں۔ تقریباً ایک سال کے وقفے کے بعد یہ مشہور سیاہ و سفید جانور دوبارہ امریکی نیشنل چڑیا گھر کی زینت بنے ہیں۔یہ ہالووین کا جشن ایسے وقت میں منایا گیا ہے جب امریکی انتخابات میں صرف چھ دن باقی ہیں۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور موجودہ نائب صدر کمالہ ہیرس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اور پولز میں دونوں امیدواروں کے درمیان معمولی فرق دیکھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے