اسرائیل کے شمالی شہر پر حزب اللہ کے حملے میں 5 ہلاک

اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق حزب اللہ کے حملے میں اسرائیل کے شمالی شہر متولا میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں چار غیر ملکی کارکن اور ایک اسرائیلی کسان شامل ہے ۔

حملے میں ایک کارکن شدید زخمی ہوا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے حیفا کے رمبام اسپتال منتقل کیا گیا۔یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اسرائیل میں امریکی نمائندوں اور اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ ملاقاتوں میں اسرائیل حزب اللہ اور اسرائیل حماس میں جاری جنگ کو روکنے کیلیے بات چیت ہو گی ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے