وینزویلا صدارتی الیکشن: نکولس مادورو تیسری بار بھی جیت گئے
وینزویلا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں الیکشن اتھارٹی نے صدر نکولس مادورو کی مسلسل تیسری بار کامیابی کا اعلان کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل کے سربراہ ایلوس اموروسو نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر نکولس مادورو 51 فیصد ووٹ حاصل کر کے فاتح قرار پائے جب کہ اپوزیشن رہنما ایڈمنڈو گونزالیز 44 فیصد ووٹرز کا اعتماد حاصل کرپائے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں