امریکی صدر جو بائیڈن کے لئے جرمنی کا اعلیٰ ترین اعزاز
برلن :امریکی صدر جو بائیڈن کو برلن میں جرمنی کے صدر نے ملک کا اعلیٰ ترین "آرڈر آف میرٹ” اعزاز دیا۔
تقریب کا انعقاد شلوس بیلیوو محل میں ہوا ، جہاں بائیڈن نے موجودہ اور سابقہ جرمن سیاسی رہنماؤں کے سامنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شکرگزار ہیں۔
صدربائیڈن نے خصوصی کارکردگی کے اعتراف میں دیا جانے والا "گرانڈ کراس آف دی آرڈر آف میرٹ” وصول کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے عزت افزائی کی بات ہے ، خاص طور پر ہولوکاسٹ کی زندہ بچنے والی مارگوٹ فریڈلینڈر کی موجودگی میں ، جن سے تقریب سے پہلے چند کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔
مارگوٹ فریڈلینڈر کی والدہ اور بھائی کو آؤشوِٹز میں قتل کیا گیا تھا، جبکہ وہ خود تھریزیئن شٹڈ کیمپ سے زندہ بچ نکلیں، جو آج کے چیک ریپبلک میں واقع ہےوہ اپنے خاندان کی واحد فرد تھیں جو ہولوکاسٹ کے دوران بچ پائیں ۔
64 سال نیویارک میں گزارنے کے بعد، فریڈلینڈر 2010 میں برلن واپس آئیں تاکہ اپنی کہانی نوجوان نسل تک پہنچا سکیں۔ برلن میں پیدا ہونے والی فریڈلینڈر 5 نومبر کو 103 سال کی ہو جائیں گی۔امریکی صدر جو بائیڈن ایک روزہ دورہ پر جرمنی آئے ۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں