ویٹیکن میں یونانی دیوتا اپاولو کے مجسمے کا افتتاح

ویٹیکن میوزیمز نے اپنی قیمتی ترین اشیا میں سے ایک، دوسری صدی کے یونانی دیوتا اپاولو کے سنگ مرمر کے مجسمے "اپولو بیلویڈیئر” کا بحالی کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ یہ مجسمہ نسلوں سے فنکاروں اور شاعروں کو متاثر کرتا آ رہا ہے۔ماہرین نے اس مجسمے کی مرمت کے لیے کئی سال محنت کی، جس میں اس کے گھٹنوں اور ٹانگوں میں موجود دراڑوں کی اصلاح، لیزر کی مدد سے صفائی، اور بنیاد میں ایک کاربن فائبر کا ستون نصب کرنا شامل ہے۔

ویٹیکن میوزیمز میں دنیا کے عظیم شاہکاروں کے ساتھ ساتھ قدیم رومی اور مصری نوادرات بھی موجود ہیں، جہاں سالانہ تقریباً سات ملین سیاح آتے ہیں، جس سے تقریباً 100 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔”اپولو بیلویڈیئر” ویٹیکن میوزیمز کے ابتدائی نمایاں کاموں میں سے ایک ہے،

جس میں اپالو کو تیر چھوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ مجسمہ اپنی شاندار ساخت اور گھنگریالی بالوں کی وجہ سے مشہور ہے اور غالباً ایک یونانی کانسی کے مجسمے کی رومی نقل ہے، جسے 16ویں صدی کے اوائل میں پوپ جولیس دوم نے ویٹیکن لایا تھا۔ٹانگوں میں معمولی دراڑیں آنے کے بعد، مجسمے کو 2019 میں عوامی نمائش سے ہٹا دیا گیا تھا، اور اس کی بحالی کا کام کورونا کی عالمی وبا کے دوران تقریباً دو سال کے لیے روک دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے