مصری تہذیب کا نیا باب "عظیم مصری عجائب گھر” کا افتتاح

مصر کی حکومت نے دنیا کے عظیم عجائبات میں شامل اہرام کے پس منظر میں "عظیم مصری عجائب گھر” کا تجرباتی افتتاح بدھ کے روز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاریخی میوزیم میں زائرین کو مرکزی نمائش ہال، عظیم ہال، سیڑھیاں، تجارتی علاقے، اور دلکش بیرونی باغات کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔

شاہ توتنخ آمون کی خصوصی گیلریاں میوزیم کے باقاعدہ افتتاح تک بند رہیں گی، جبکہ ایٹریئم میں قدیم فرعون رامسس دوم کا مجسمہ اور دیگر فرعونی نوادرات بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ میوزیم مصر کی تاریخ اور آثار قدیمہ کے ورثے کی نمائش کرے گا اور مکمل ہونے پر دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین عجائب گھروں میں شمار ہوگا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے