ملتان ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے سائے منڈلانے لگے، پاکستان کو مزید 115 رنز درکار

پاکستان نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں پر 152 رنز بنا لیے، جبکہ انگلینڈ کا خسارہ کم کرنے کے لیے مزید 115 رنز درکار ہیں۔ پہلی اننگز میں 556 رنز بنانے والی انگلش ٹیم نے پہلے بلے بازوں کو دھویا اور پھر دوسری اننگز میں اپنے بالرز سے بھی پاکستان کے بلے بازوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔

پہلی اننگز کے سنچورین عبداللہ شفیق پہلی گیند پر پولین لوٹ گئے، جبکہ کپتان شان مسعود 11 رنز کیلیے آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم بھی صرف 5 رنز تک مزاحمت دکھا سکے، اور 59 پر پانچ بلے باز پولین لوٹ گئے۔

صائم ایوب نے 25 جبکہ سعود شکیل نے 29 رنز بنائے، جبکہ محمد رضوان بھی 10 رنز بنا کر چلتے بنے۔چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر سلمان آغا 41 اور عامر جمال 27 رنز پر کھیل رہے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں رن کا پہاڑ کھڑا کرتے ہوئے 823 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی، جہاں ہیری بروک نے شاندار ٹرپل سنچری اسکور کی اور جو روٹ نے 262 رنز بنائے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے