ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کے پہلی اننگزمیں 823 رنز پاکستان دوسری اننگز میں مشکلات کا شکار

ملتان میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے پاکستانی بالرز کو دھو ڈالا، اور ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 150 اوورز کھیلے، 7 وکٹوں پر 823 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اننگز میں 800 رنز بنائے ہیں۔

انگلینڈ کے ہیری بروک نے 317 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور 30 سال میں انگلینڈ کے لیے ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، جبکہ جو روٹ نے 262 رنز بنا کر انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بیٹسمین کا اعزاز بھی حاصل کیا۔اس شاندار اسکور کے ساتھ، انگلش ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اتنا بڑا اسکور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ 20 سال قبل بھارت نے ملتان میں پاکستان کے خلاف 675 رنز بنائے تھے۔یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ہے کہ اننگز میں 800 سے زائد رنز بنے ہیں۔ اس سے پہلے، 1997 میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف 800 سے زائد رنز بنائے تھے،

جس میں انہوں نے 6 وکٹوں پر 952 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔انگلینڈ نے 1938 میں آسٹریلیا کے خلاف 903 اور 1930 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 849 رنز بنائے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تاریخ میں 800 سے زائد کے چار ٹوٹل میں سے تین انگلینڈ کے ہیں۔اس کے علاوہ، انگلش بلے بازوں جو روٹ اور ہیری بروک نے کسی بھی وکٹ پر پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، جس میں انہوں نے 424 رنز کی شراکت داری کی۔

اس سے قبل پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 411 رنز کی شراکت بنائی تھی۔ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی ہے، جو مہیلا جے وردنے اور کمار سنگا کارا نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے