پی سی بی کی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے حوالے سے خبر کی تردید

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کی خبر کی سختی سے تردید کر دی۔

اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ اگر بھارت فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ ممکنہ طور پر پاکستان سے باہر کھیلا جا سکتا ہے۔پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان، فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچوں کے پاکستان میں انعقاد کے بارے میں اپنا مؤقف واضح کر چکا ہے۔

ایسی کوئی تجویز زیر غور نہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان سے باہر ہو۔پی سی بی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں ہی منعقد ہوں گے، اور اس کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔بھارتی ٹیم نے 2008 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا، اور بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد ہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی، جبکہ فائنل 9 مارچ کو لاہور میں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے